چین:کوئلے کی کان میں پھنسےتمام 33کان کن ہلاک

چین(ریپبلکن نیوز) کوئلے کی کان میں پھنسے تمام 33 کان کن ہلاک، چین میں رواں ہفتے کے آغاز میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے بعد زیر زمین پھنس جانے والے تمام کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ بات چین کے سرکاری میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ چَنگ چِنگ کے علاقے میں واقع کان میں ہونے والے دھماکے کے بعد دو کان کنوں کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے تمام 33 کان کنوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ چین کوئلے کی پیداوار اور استعمال کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker