امریکہ: میوزک کنسرٹ میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک

لاس ویگاس(ریپبلکن نیوز) امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی ماراگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

مریکی پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اس کا نام اسٹیفن پیڈوک بتایا ہے جس کی عمر 64 سال تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی شہری تھا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ برطانوی میڈیا نے اسٹیفن پیڈوک کی مبینہ تصویر بھی شائع کی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close