بلوچستان میں مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک، 3لاپتہ

بلوچستان (ریپبلکن نیوز) سبی کے ہلاقے لہڑی میں بارودی سرنگ دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوگئے.  تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں موقع پر دم توڑگئے. دوسری جانب مستونگ کے علاقے کلی شیخ خان میں نہ معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا.

دشت کے علاقے کمبیل کراس سے پاکستانی فورسز نے کارروائی کر تے ہوئے ستر سالا بزرگ داد محمد ولد جمعہ اور اِمُل ولد جمعہ کو اغوا ء کر کے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں.  یاد رہے کہ کہ پاکستانی فورسز نے ایسے وقت میں علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کو اغواء کیا جب بلوچ سرمچار پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ردِ عمل میں پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مارٹر گولے اور شدید فائرنگ کیں.
ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی کے رہائشی  بلال بلوچ ولد عیساکو تربت سے اغواء کے بعد لاپتہ کر دیا. ہمارے نمائندے کے مطابق بلال بلوچ کراچی سے تربت  کوہ مراد میں زیارت کے غرض سے آئے تھے جنہیں پاکستانی فورسز نے خفیہ اداروں کے ہمراہ اغواء کر لیا.

مزید خبریں اسی بارے میں

Close