بالگتر کے علاقے میرآباد سے بی آر پی کارکن کی لاش بر آمد

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بالگتر کے علاقے میر آباد میں بی آر پی کے کارکن کی لاش برآمد. تفصیلات کے مطابق بالگتر کے علاقے میر آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت آزادی پسند جماعت بلوچ ریپبلکن پارٹی کے رکن نیاز ولد آدم کے نام سے ہوئی ہے آدم بلوچ کے لواحقیین نے ریپبلکن نیوز نیٹورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بالگتر کے علاقے میر آباد میں پاکستانی فورسز نے 29 جون کو آپریشن کے دوران آدم بلوچ کو شہید کر کے اس کی لاش بہتے ندی میں پھینک دی تھی بڑی کوشش کے بعد آج یعنی ہفتے کو میر آباد سے اس کی لاش مسخ شدہ حالت میں ملی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ حق آزادی کی پاداش میں ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے مگر بلوچ اپنے حق کی بات سے پیچے نہیں ہٹے گیں.

مزید خبریں اسی بارے میں

Close