مند میں فائرنگ اور پمفلٹ تقسیم سے کوئی تعلق نہیں جیش العدل

Jeshزاہدان( ری پبلکن نیوز ) جیش العدل کے ترجمان نے کہا کہ  مقبوضہ مشرقی بلوچستان کے علاقے مند بلو میں ہمارے تنظیم کے نام سے کچھ بلوچ دشمن مسلح گروہ نے ہوائی فائرنگ اور  پمفلٹ تقسیم کیا  جس کی ہم مذمت اور سخت تردید کرتے ہیں  اور ان عناصر  سے جیش العدل کا کوئی تعلق نہیں ہے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے بیانات  و پروپیگنڈہ ہمیشہ سے ہمارے نام پر کئیے جارہے ہیں جو ہم سجمھتے ہیں یہ دشمن ریاست کے معاون اور بلوچ قوم کے غدار ہیں جو اپنے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے بلوچ قوم کے اندر خوف ہراس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ بلوچ دشمن عناصر عرصہ دراز سے اسی علاقے میں ہمارے نام استعمال کرکے اپنے آپ کو محفوظ کرنے میں مصروف  ہیں جن کو تمام اہل علاقہ اور بلوچ تنظیمیں اچھی طرح واقف ہیں جیش العدل ان عناصروں کو تنبیہ کرتا ہے  کہ ہمارا نام استعمال نہ کریں اور اس طرح کے بلوچ دشمن حرکتوں کو ترک  کردیں ورنہ ہم یہ نہیں دیکھیں  گے کہ کس قبیلے اور کس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں وہ اپنے زمہ دار خود ہونگے اور ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں وہ ان غیر مصدقہ بیانات اور عناصروں پر یقین نہ کریں ہمارے تنظیم کا کوئی ممبر ان علاقوں میں نہیں ہیں  ہمارے تمام بیانات اپنے ویب سائٹ اور زمہ دار بلوچ میڈیا پر شائع ہوتے ہیں اور ہمارے تنظیم کی شرقی بلوچستان میں کوئی دخل اندازی نہیں ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close