آزادی کی جنگ میں مظلوم قوم ہمیشہ جیت چکے ہیں ہمت وحوصلہ اور صبر وبرداشت سے کام لینا چا ئیے۔ محمد انور بلوچ

Anwarسوئیز لینڈ ( ری پبلکن نیوز ) سیا سی رہنما محمد انور بلوچ ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں شہید ظہیر انور اور حفیظ انور کی تیسری برسی کے مو قع پر ان تمام شہدائے بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداؤں نے سر زمین اور قومی آزادی کو اپنی ذات اور زندگی سے بالا تر سمجھ کر آزادی جیسے عظیم مقصد کیلئے اپنی جا ن قربان کر کے تحریک کو توانائی اور جلا بخشا اور اپنی شہادت سے بلوچ قومیت کا احساس اور بلو چ قومی تحریک کو عا لمی سطح میں متعارف کراکے بلوچ قوم کی تاریخ اور قومی ریاست کو روشناس کرادیا شہداؤں نے اپنے مخلصانہ جدو جہد اور شہادت سے واضح کر دیا کہ قر بانی کے بغیر آزادی ممکن نہیں ۔اب یہ بلوچ قوم کی ذمہداری ہوتی ہے کہ حقیقت کو سمجھ کر شہداؤں کی عظیم مقصد کو پوراکر نے کیلئے متحدہ جدو جہدمیں اشتراک عمل کر کے دشمن کو اپنے سرزمین سے اکھاڑ پھینک کر بلوچ قوم کو آزادقوم اور خود مختار ریاست کا مالک بنا دیں ۔ بلوچ قوم نے آزادی کی جنگ خود شروع کی ہے ۔ہوابازوں کی اپنی حوالگی اور بزدل و منافقوں کی ہتھیار ڈالنے سے پریشان نہیں ہونا چائیے کیونکہ قومی تحریک کی جڑیں قومیت میں پیوست ہوتی ہیں اور کبھی ختم نہیں ہوتی ۔ آزادی کی جنگ میں مظلوم قوم ہمیشہ جیت چکے ہیں ہمت وحوصلہ اور صبر وبرداشت سے کام لینا چا ئیے۔دشمن نے چائنا اور ایران کو تحریک کے خلاف اپنے ساتھ شامل کر نے کے بعد مذہبی دہشت گردوں کو بلوچستان منتقل کرنے کا مطلب دشمن اخلاقی اور سیا سی جنگ ہار چکا ہے اسلئے طاقت کے استعمال پر اوتر آیا ہے مقابلہ سخت ضرور ہے مگر مشکل نہیں کیونکہ ہمارے سامنے قومی مقصد اور آزادی جیسی نعمت ہے وقتی صورت میں ظالم کا ظلم وبربریت خوفناک ضرور ہوتاہے مگر ذی اثر نہیں ہوتا ۔عدلیہ ہو یا صحافت ،انسانی حقوق کے ادارے ہو یاکہ پارلیمانی قوم پرست سب ریاستی فوج کے کنٹرول اور ریاست کے معاون و ہمدردہیں کسی سے کوئی توقع رکھنا بے کار ہے چیخ وپکار کے بجائے قومی تحریک میں اتحاد اورنیشنلزم کی طرف توجہ دینا چائیے۔بلوچ بارے میں بین الاقوامی خاموشی ایک نوید ہے۔کل چار جون بارہ بجے شہید ظہیر انور اور شہید حفیظ انور کی برسی میں قرآن خوانی کا اہتمام اور تمام شہدأ کیلئے دعا کے بعد لنگر (خیرات) ہو گا تمام احباب سے اپیل ہے شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کر یں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker