پاکستان نے بلوچستان کو ایک خاموش مقتل گاہ میں تبدیل کیا ہوا ہے۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ڈیتھ اسکواڈ و ریاستی معاون کار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ نیشنل پارٹی کی قائم کردہ علی حیدر کی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے عیدو ،ثناء کے لیے کام کرنے والے امین ولد پیر محمد کو اعتراف جرم اور قومی آزادی کی جہد کے خلاف کام کرنے پر اسے آواران کے علاقے پیر اندر میں ہلاک کیا ،گہرام بلوچ نے کہا کہ مزکورہ مجرم کو دس روز قبل گرفتار کیا تھا ، جو عر صے قبل بی ایل ایف سے وابستہ تھا ،پھر اس نے سرنڈر کیا اور کہی دفعہ بلوچ سرمچاروں کا تعاقب اور انکا راستہ روکنے کی کوشش کی،دوران تفتیش قومی مجرم نے اقبال جرم کے ساتھ اپنے دیگر ساتھیوں کے راز افشاں کیے ،ایسے مجرموں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close