مکران کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری، فورسز پر حملے

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) مکران آج تیسرے روز بھی فورسز کے کاروائیوں کی ذد میں رہا، مند، تمپ اور گومازی میں فوجی آپریشن جاری رہا۔ آپریشن میں شریک فوجی قافلے پر مندیگ کور کے مقام پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی فورسز کا آج تیسرے روز بھی مکران کے محتلف علاقوں میں بربریت زور و شور سے جاری ہے، تمپ میں آپریشن کرکے متعدد فرزندوں کو گرفتار کرکے فورسز اپنے ساتھ لے گئے جبکہ گومازی میں فورسز نے بی ایچ آر او کے چئیرپرسن بی بی گل کےگھر میں تھوڑ پھوڑ کی اور خواتین سے بدسلوکی کی۔  دریں اثنا مند بلو میں آپریشن میں شریک فورسز کے قافلے پر مندیگ کورکے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کا شدید نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد فورسزکئی منٹوں تک سول آبادیوں پر مارٹر فائر کرتے رہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker