بی ایل ایف نے فورسز پر حملے اور مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

​کوہٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملہ اور مخبر کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستان فوج پر تل کے مقام پر اُس وقت حملہ کیا جب و ہ ایک نئے چیک پوسٹ کی تیاری میں مصروف تھے۔بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فو ج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے انتیس دسمبر کو کیچ کے علاقے گومازی میں ایک اہم ریاستی مخبر و کارندہ کو ہلاک کیا ہے۔ گل جان ولد عبدالرحیم سرمچاروں کی جانب سے گرفتاری کی کوشش میں مارے گئے۔ وہ گومازی میں انتیس دسمبر کے فوجی آپریشن میں بھی فوج کے ہمراہ تھا۔ اس سے پہلے وہ گومازی و گرد و نواح میں کئی آپریشنوں، اغوا اور قتل میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ رہا ہے۔نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ نسل کشی میں پاکستان کا ساتھ دینے والے اور تحریک آزادی کے خلاف پاکستانی فوج کے آلہ کار 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker