تمپ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل تمپ کے علاقے بوستان سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ جس کی شناخت قادر ولد احمد سکنہ نزارآباد سے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ قادر کو تین دن قبل مسلح افراد نے گرفتار کیا تھا۔ جبکہ مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاکستانی فورسز سے روابط تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close