یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

ریاض(ریپبلکن نیوز) سعودی عرب کے جنوبی صوبے عسیر پر یمن سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق یمن سے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا گیا۔ میزائل سعودی صوبے عسیر پر فائر کیا گیا۔ تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا۔ اس حملے کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران یمن سے سعودی عرب کی شہری آبادی پر یہ دوسرا میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کا الزام ہے کہ یہ میزائل حملے ایران کی جانب سے کروائے جا رہے ہیں۔ تاہم ایران نے ہمیشہ ہی سعودی عرب کے الزامات کی تردید کی ہے۔ جبکہ امریکا کی جانب بھی یہی دعوی کیا جاتا ہے کہ جن یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل فائر کیے جاتے ہیں ان کی پشت پر ایران ہے۔ ایران ہی حوثی باغیوں کو اسلحہ اور دیگر مدد فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close