سبی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ کو دو بیٹوں کے ہمراہ موت کے گھاٹ اتار دیا

لاشوں کو سبی کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی بالاناڑی کے علاقے مھٹری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کردیا۔ مقتولین میں ایک پاب اور بیٹے ہیں جن کی شناخت محمد اعظم ولد اعتبار، مظور اور علی اکبر سے ہوگئی ہے۔ جن کا تعلق شاہوانی قبیلہ سے بتایا جاتا ہے جو کڈکوچہ کے خانہ بدوش تھے۔

لیویز فورسز نے تمام لاشوں کو سبی کے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جنہیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close