گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکے سے 12افراد جاں بحق

حب(ریپبلکن نیوز) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے جہاز کے آئل ٹینک میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی بندرگاہ گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ جہاز توڑنے میں مصروف تھے۔
دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، جس نے جہاز پر موجود لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری طور پر حب منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کے برنس وارڈ ریفرکردیا گیا۔
ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں اب تک 12 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 24 بری طرح جھلسے ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker