ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن میں شدت، دو بلوچ فرزند شہید

ڈیرہ بگٹی ( ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے مختلف علاقوں میں پاکستان فوج کا آپریشن، دو بلوچ فرزند شہید، رہپبلکن نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعت کے مطابق پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے چبدر اور اس سے متصل مری علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے جس میں چار ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں آمدہ اطلاعت کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے دو افراد کی اب تک شہادت کی اطلاعت ہیں جبکہ چھ افراد ریاستی فورسز کے ہاتھوں غوا ہوچکے ہیں شہید ہونے والے مقامی خانہ بندوش ہیں جن کی شناخت لال محمد بگٹی اور تاجا بگٹی کےناموں سے ہوئی ہیں اس کے علاوہ دو درجن گھروں کے نظر آتش کئیے جانے کے ساتھ ساتھ مقامی مالداروں کے تین سو کے قریب بھیڑ بکیریاں بھی ریاستی فورسز لوٹ کر لے گئے ہیں آخی اطلاعت تک آپریشن کا سلسلہ جاری تھا اور ہیلی کاپٹر بھی علاقے میں وقفے وقفے سے شیلنگ جاری رکھے ہوئے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close