بی ایل ایف کے کمانڈر اختر ندیم کا بھائی فوجی آپریشن میں شہید

کولواہ(ریپبلکن نیوز) کولواہ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز نے خونی آپریشن ۔اس آپریشن میں بڑی تعداد میں مقامی لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق علی الصبح پاکستانی فورسز (ایف سی) نے کولواہ کے علاقوں بلور، بدرنگ، جت اور سگر میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں لوگوں کو اغواء بعد نہ معلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق اس آپریشن میں بھاری توپ خانوں اورمارٹر گولوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا تھا جس سے عام نہتے لوگوں کے مال مویشیاں شدید متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ فضاء سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عام آبادیوں پر شدید بمباری بھی کی گئی ہے۔ہمارے نمائندے نے ہمیں بتایا کہ اس آپریشن میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر اختر ندیم کا بھائی بھی شہید ہوچکا ہے۔زرائع کے مطابق اختر ندیم کا بھائی پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے شہید ہوا تھا۔ جبکہ دوسری جانب پاکستانی فورسز کے زمینی دستوں نے کولواہ کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمت، اللہ بخش،حاصل، اختر، غزیر،عالم ،مروسمیت متعدد افراد کو اغواء بعد نہ معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close