تمپ میں قابض فورسز کا آزادی پسند رہنما شے حق جلیس کے گھر پر حملہ، خواتین پر شدید تشدد

تمپ( ریپبلکن نیوز) تمپ کے علاقے میں قابض فورسز کا آزادی پسند تنظیم کے رہنما شے حق جلیس کے گھر پر یلغار، تفصیلا ت کے مطابق تمپ میں بی این ایل ایف کے کمانڈر شے حق جلیس کے گھر پر  فورسز نےچھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گھر میں موجود تمام اشیا اور گھریلوں سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ کے راشد بلوچ کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی جسے خواتین نے مزاحمت کر کے ناکام بنایا اس دوران فورسز نے چادر و چار دیواری کی تقدوس کو پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ آزادی پسند رہنما ماسٹر سلیم اور شے حق بلوچ کے گھر پر ماضی میں بھی متعدد بار ریاستی فورسز نے حملہ کیا تھااس دوران شے حق بلوچ کے والد اور متعدد رشتے دار کو ریاستی فورسز نے حراست میں لیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے سیکورٹی فورسز کی جانب سے آزادی پسندوں جہد کاروں اور رہنماو کے گھروں میں چھاپے اور ان کے فیملیز کو حراسہ کرنا معمول بن چکا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close