بالگتر میں واقع ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر جدید ہتیاروں سے حملہ

بالگتر (ریپبلکن نیوز)بالگتر کے علاقے سہاکی میں ایف ڈبلیو او کے کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ ۔ اطلاعات کے مطابق نہ معلوم مسلح افراد نے بالگتر کے علاقے سہاکی میں واقع فرنٹئر ورکس آرگنائزیشن کے کیمپ پرراکٹوں اور جدید ہتیاروں سے حملہ کیا ہے جس میں ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کے ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں ۔جبکہ حملے کی ذمہ داری اب تک کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ مزکورہ کیمپ نام نہاد چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close