بھارتی ریاست اترکھنڈ میں شدید بارشوں سے 30افراد جاں بحق

اترکھنڈ(ریپبلکن نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ میں موسلادھار بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹا دیئے ہیں جبکہ اب تک  مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک  اور درجنوں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں،ریاست اترکھنڈ کے  پتورا گڑھ اور چمولی اضلاع سب ذیادہ متاثر ہوئے جہاں سے اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی کرچکے ہیں اور سیکڑوں سیلابی ملبے میں  پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close