پیرکوہ میں فورسز کی گشتی ٹیم پر مسلح افراد کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ

ڈیرہ بگٹی(ریپبلکن نیوز) پیرکوہ میں فورسز کی گشتی ٹیم پر مسلح افراد کا خود کار ہتھیاروں سے حملہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں گیس کے کنوا نمبر چھ کے قریب کشت کرنے والے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر رات کے اندھرے میں گھات لگا کر مسلح افراد نے حملہ کیا،دونوں اطراف دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئےاور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاحال اس واقع کی زمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے واضح رہے کہ بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی ان علاقوں میں متحرک ہے اور وہ ماضی میں ایسے حملوں کی زمہ داریاں قبول کرتے رہے ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Close