لاپتہ طالب علم اسرار حکیم بازیاب

پروم (ریپبلکن نیوز) گزشتہ دنوں پنجگور کے علاقے پروم سے اغواء ہونے والے آٹھویں جماعت کے طالب علم اسرار حکیم آج بازیاب ہوگئے۔ اسرار حکیم کو گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے اس وقت اغواء کیا جب وہ گھر سے اسکول جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: آٹھویں جماعت کے طالب علم اسرار حکیم کی بازیابی کے لیے علاقہ مکینوں کا احتجاج

یاد رہے کہ اسرار کی بازیابی کے لیے اسکول کے بچوں اور علاقہ مکینوں نے پروم میں واقع ایف سی کیمپ کو گھیرے میں لیکر شدید احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو مجبوراََ اسرار بلوچ کو رہا کرنا پڑا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close