جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے دفتر کے سامنے قائم کردہ آگاہی کیمپ اختتام پزیر۔ شیر باز بگٹی

جنیوا (ریپبلکن نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی سوئٹزرلینڈ چیپٹر کے صدر شیرباز بگٹی، نائب صدر قادربگٹی اورجنرل سیکرٹری محمد نواز بگٹی نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف جنیوا میں بی آر پی سو سوئٹزرلینڈ چیپٹر کے زیراہتمام چھ روزہ آگاہی مہم کے حوالے سے قائم شدہ کیمپ کا آج آخری دن ہے جو اختتام پزیر ہوگیا۔ کیمپ کا مقصد بین الاقوامی برادری کے سامنے پاکستانی فوج کی طرف سے بلوچ عوام پر ہونے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھا۔
شیرباز بگٹی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے وابسطہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ہمارے کیمپ کا دورہ کیا جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے ٹورسٹ بھی شامل تھے جنہوں نے بلوچ قوم پر ہونے والے ریاستی مظالم کے بارے معلومات حاصل کیئے اور بی آرپی کارکنان کی جانب سے بلوچ سرزمین پر پاکستان کی قبضہ کے حلاف مسلسل بلوچ عوام کی جہد آزادی کے متعلق پمفلٹ تقیسم بھی کیے گے۔
شیرباز بگٹی نے مزید کہا کہ قابض فورسزکی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں آئے روز بڑھتی جارہی ہے فوجی آپریشن کے دوران بے گناہ بلوچوں کو گولیوں سے چھلنی اور بموں سے ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہیں، بلوچ نوجوانوں،عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو پکڑ کر عقوبت خانوں میں قید کیا جا رہا ہے اور ان کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بناکر شہید کیا جارہا ہے، بے گناہ نہتے معصوم بلوچوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے لیکن انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کا خون اور لاشیں نظر نہیں آ رہے ہیں جو انتہائی قابل افسوس کی بات ہے۔
کیمپ کے دوران دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم کی مذمت کی اور بلوچ جہد کاروں سے اظہار یکجہتی کی۔ آگاہی مہم کے آخر میں بلوچ قومی رہنما اور بی آر پی کے قائد نواب براہمداغ بگٹی نے کیمپ کا دورہ کیا اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی۔ نواب براہمداغ بگٹی نے پارٹی کارکنان کی بلوچ جہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نسانی حقوق کے عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سمیت تمام انسان دوست لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے بلوچ قوم کی نسل کشی کو روکنے کے لیے جلد، موثر اورعملی اقدامات اٹھائیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close