نصیر بلوچ جنوبی کوریازون کے صدرمنتخب۔ بی این ایم

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جنوبی کوریا میں مقیم نصیر احمد بلوچ اور ساتھیوں سے بی این ایم کے مرکزی رہنماؤں کی کئی دن گفت و شنید کے بعد بی این ایم کی آئین و منشور سے اتفاق کرتے ہوئے حالیہ دنوں بی این ایم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ آج ایک باقاعدہ جنرل باڈی میں بی این ایم جنوبی کوریا کا زون کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں نصیر احمد بلوچ صدر، امیر بلوچ نائب صدر، میر یاسین بلوچ جنرل سیکریٹری، طلال بلوچ جوائنٹ سیکریٹری اور بالاچ بلوچ فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ نصیر احمد بلوچ اور ساتھیوں نے کہا کہ بی این ایم ایک حقیقی قوم پرست آزادی پسند جماعت ہے جو بلوچستان اور بلوچستان سے باہر بلوچ قومی جہد آزادی کیلئے کوشاں ہے۔ جنہوں نے غلام محمد بلوچ اور ڈاکٹر منان بلوچ جیسے قیمتی رہنماؤں کی قربانی دیکر بلوچ قومی تاریخ میں ایک نایاب باب کا اضافہ کیا ہے۔ نصیر احمد بلوچ نے کہا کہ میں اور میری کابینہ جنوبی کوریا میں بلوچ قومی آزادی کیلئے جد و جہد اور تنظیم کو منظم کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ بلوچستان میں جاری نسل کشی کو انسانی حقوق اور دوسرے متعلقہ اداروں تک بی این ایم کے پلیٹ فارم سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ تاکہ دنیا پاکستان کے مظالم اور بلوچ نسل کشی پر آواز اُٹھائے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close