بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

BRAکوئٹہ (ری پبلکن نیوز )بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلو چ سرمچاروں نے گزشتہ روز تمپ کے علاقے گومازی میں فورسز کی چوکی پر راکٹوں اور خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker