پاکستانی قبضہ گیر فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ سے قابض پاکستانی فورسز اور  خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو اغواء بعد لاپتہ کردیا ہے۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پرسوں رات کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے فورسز کے ہمراہ رات دو بجے آپسر ڈنسر میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ کل رات کیچ بازار سے بھی قبضہ گیر فورسز نے ایک شخص کو اغواء بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔  دونوں افراد کی شناخت مضاہر ولد نصیر احمد سکنہ شہرک اور میر جان ولد لال محمد سکنہ شہرک سے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close