پیدارک سے دوران فوجی کاروائی اغواء کیے گئے پانچ بلوچ فرزند بازیاب

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قبضہ گیر پاکستانی خفیہ اداروں اور مسلح فورسز نے کیچ سے اغواء کیے گئے پانچ بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پیدارک کے علاقوں جمک، سہرودی اور سری کلگ سے بیس جنوری کو دوران فوجی آپریشن فورسز کے ہاتھوں اغواء پانچ بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے افراد کی شناخت اللہ داد ولد عیسیٰ سکنہ جمک، سعید ولد عیسیٰ سکنہ سہرودی، جمیل ولد مھبلہ، یوسف ولد بائیان اور اختر ولد دلبود سکنہ سری کلگ سے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close