ڈیرہ بگٹی سے فوج نے نو افراد کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا

لاپتہ افراد میں تین بھائی شامل ہیں

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی سے ریاستی فورسز کے ہاتھوں نو بلوچ فرزند اغوا کے بعد لاپتہ، نمائدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق پاکستان آرمی اور خفیہ اداروں نے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے ساتھ مل کر ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین لوٹی اور اس کے نواحی علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور نو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے لاپتہ افراد میں تین بھائی شامل ہیں جن کی شناخت بجلی ولد شاہنواز بگٹی، لہڑی ولد شاہنواز بگٹی، مندو ولد شاہنواز بگٹی، بچہ ولد علی مراد بگٹی، کہیری ولد لعل بگٹی، ایوب ولد راجہ بگٹی، مہراللہ بگٹی، مسری ولد راجہ بگٹی اور میر محمد بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close